محکمہ موسمیات نے گرچ چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرچ چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: بارش نے موسم کے تیور بدل دیے،لاہور میں ہوائیں چلنے لگیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

بارش نےموسم کےتیوربدل دیے،لاہور میں ہوائیں چلنے لگیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی، رات اور صبح کے اوقات میں لاہور کے مختلف علاقوں میں خوب بارش برسی،  بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا،  ہوا صاف ہوگئی اور درجہ حرارت 42 سے گر کر 36 تک آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جون میں لاہور سمیت پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور ہوائیں چلنے سے حبس بھی کم ہوجائے گا، دوسری جانب موسم کا احوال بتانے والوں نے لاہوریوں کے لیے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کی رات اور جمعرات کے روز بھی موسم خوشگوار،مطلع ابر آلود رہے گا اور مزید بارش برسے گی ۔


آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 30 رہنے کا امکان ہے،  ائیر کوالٹی انڈکس 40 اور ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد رہا، 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چلنے سے گرمی کا احساس کم ہوگیا۔

دوسری جانب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 50 تک پہنچ گیا ہے، شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 

 یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer