آئی جی پنجاب کا ای چالاننگ فوری شروع کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب کا ای چالاننگ فوری شروع کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی،  آئی جی پنجاب نے سیف سٹی افسران کو فوری طور پر ای چالاننگ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

خبر پڑھیں۔۔شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کا شاندار منصوبہ

تفصیلات کے مطابق ایک سال کے دوران دو دفعہ ای چالاننگ کی آگاہی رسیدیں جاری کی گئیں لیکن منصوبے کو باقاعدہ شروع نہیں کیا جاسکا۔ ایکسائز سے بھی تمام گاڑیوں کے ڈیٹا تکرسائی حاصل کرلی گئی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔معروف کارساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

آئی جی پنجاب نے مراسلہ میں احکامات جاری کیے ہیں کہ ای چالاننگ شروع کرنے میں کسی جگہ یا ادارے میں مشکل آرہی ہو تو فوری طور پر اسے حل کروایا جائے۔

احکامات میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ای چالاننگ کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے۔ ای چالان سے حاصل ہونے والی رقم ٹریفک پولیس اکائونٹ میں منتقل کی جائے۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر اے این پی آر کیمرے بھی آپریشنل ہوچکے ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لیسکو ملازمین کو عید پر ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان

منصوبہ کے آغاز کے حوالے سے سیف سٹی حکام نے کہا ہے کہ چالان جمع کرانے کے لیے بینک کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ابھی ای چالاننگ شروع کرنے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔