ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کراچی پہنچ گئی; 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کراچی پہنچ گئی; 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کراچی پہنچ گئی۔جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

جنوبی افریقہ انڈر 19 سکواڈ کا کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا۔پی سی بی ویمن ونگ کے حکام نے مہمان ٹیم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیمیں کل کراچی میں ٹریننگ کریں گی۔دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن کل شام 7 بجے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منگل 14 جولائی کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔