سٹی 42: فریال تالپور کی زیر صدارت زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
آزاد کشمیر کے عام انتخابات، سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ فریال تالپور نے پارٹی تنظیم کو مزید فعال اور انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔
فریال تالپور نے کہا پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے، کارکن ہماری اصل طاقت ہیں، ہر سطح پر تنظیم کو مضبوط بنایا جائے، ہر حلقے میں انتخابی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ۔
پیپلز پارٹی کی سیاست عوامی خدمت، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ پر مبنی ہے،پارٹی قیادت آزاد کشمیر کے کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کے نعرے کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے۔شرکائے اجلاس نے اظہارِ یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔