ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلڈرن ہسپتال میں آئے شہریوں کی قیمتی اشیاء چرانے والا ملزم گرفتار 

چلڈرن ہسپتال میں آئے شہریوں کی قیمتی اشیاء چرانے والا ملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار  خان: لاہور کے چلڈرن اسپتال میں شہریوں کی قیمتی اشیاءچوری کرنیوالا ملزم نصیرآباد پولیس نے دھر لیا ملزم روالپنڈی کے مختلف تھانوں کے 9 مقدمات میں نامزد نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے سی سی ٹی وی میں ملزم چلڈرن ہسپتال کے وارڈ کی ریکی کرتا دکھائی دیا تھا جسے سی سی  ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم تنویر چلڈرن ہسپتال میں آئے شہریوں کی قیمتی اشیاء چوری کر لیتا تھا گرفتاری کےبعدریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے مزید تفتیش کیلئےملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالےکردیا ہے۔