احمد منصور: بلوچستان میں منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ " آپریشن شعبان" بھرپور انداز میں جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کا گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 جولائی کو 26 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 دہشتگرد مارے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح خضدار کے علاقے زیدی میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ پاک فوج اور ایف سی کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مزید 5 سے 6 دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک مجموعی طور پر 79 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔