ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر کے نئے لُک نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

ہانیہ عامر کے نئے لُک نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے فیشن انتخاب کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ہانیہ عامر نے لاہور میں عالمی لگژری برانڈ وائی ایس ایل (YSL) کے پاکستان میں پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے منفرد انداز اور لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔

اداکارہ نے تقریب میں سیاہ رنگ کا وائی ایس ایل ملبوس، ہلکا میک اپ اور ویٹ ہیئر لُک اختیار کیا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آنے لگیں۔

کئی مداحوں نے ہانیہ عامر کے انداز کو جدید، منفرد اور پُراعتماد قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی، جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور اسٹائلنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

چند صارفین نے لباس کو اپنی توقعات کے مطابق نہ ہونے کا اظہار کیا، جبکہ دیگر نے فیشن انتخاب پر مختلف انداز میں تبصرے کیے۔

ہانیہ عامر کی تصاویر اور ویڈیوز پر تبصروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جہاں ان کے نئے لُک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔