(ویب ڈیسک)معروف میوزیکل گھرانے کے نامور فنکار گلوکار طارق طافو کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں مرحوم کے اہل خانہ، فن موسیقی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
لاہور پریس کلب میں منعقدہونےوالی اس تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف گلوکار اور ای ایم آئی پاکستان کے روح رواں تنویر آفریدی نے بخوبی انجام دئیے۔
تقریب میں پنجاب دھرتی کی آواز فوک گلوکار عارف لوہار،معروف گلوکار ابرار الحق ، گلوکار عامر غلام علی، بشریٰ صادق ، میگھا ، عباس جٹ،محمد نور الحسن، طارق طافو کے صاحبزادے تابش طافو، گلوکارعارف بٹ، نعیم وزیر، اجمل دیوان، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ادریس خان، مشتاق شفائی، نجات علی، ساجد نذیر علی، ساجد علی چھکو، نعیم حنیف اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں ۔
تقریب میں شریک شخصیات نے طارق طافو اور طافو گھرانے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، مقررین نے کہا کہ طارق طافو اور طافو گھرانے کے بغیر موسیقی ادھوری ہے، طارق طافو نے اپنے گھرانے کی روایت کو آگے بڑھایا وہ اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
آخر میں معروف گلوکارابرارالحق نے اپنے دوست طارق طافو کے ایصال ثواب کیلئے دعائے خیر کرائی۔