ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، متعدد افسران نئی ذمہ داریوں پر تعینات

حکومت پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، متعدد افسران نئی ذمہ داریوں پر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افضال احمد قمر کو ڈائریکٹر بورڈ آف ریونیو کے عہدے سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، جبکہ محمد فیصل عطا کو ڈائریکٹر آپریشن بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ لبھا مسیح ذیشان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ قانون، واصف بشیر کھوکھر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لیبر، ذوالفقار احمد کو ایم ڈی ستھرا پنجاب منڈی بہاؤالدین اور نعیم ثاقب کو ستھرا پنجاب اتھارٹی ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ذہرب شجاع ملک کو اے ڈی سی جی لاہور سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، جبکہ عبداللہ خان کو اے ڈی سی جی لاہور، خرم حمید کو اے ڈی سی آر خوشاب، محمد عثمان جلیس کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انڈسٹری، محمد عبید ارشاد کو اے ڈی سی ریونیو شیخوپورہ، حافظ محمد عمران کو اے ڈی سی ریونیو مظفرگڑھ، عمر سرور کو اے ڈی سی جی پاکپتن، عمرانہ توقیر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر امپروونگ ورک فورس پنجاب، کلیم یوسف کو چیف آفیسر بلدیہ لاہور، ذوالقرنین خان کو اے ڈی سی فنانس لاہور، کاشف جلیل کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر لاہور اور محمد حمزہ عباس کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔