سٹی 42: سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نے حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن کرنے والے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے نہ صرف فائر کو کنٹرول کیا بلکہ اس میں لگنے والی آگ کو پلازہ میں پھیلنے سے روکا،
فائر اینڈ ریسکیو سروس 1122 کو دوپہر تقریبآ ایک بجے فائر کال موصول ہوئی تو ریسکیو 1122 کی قریبی گاڑیوں نے 7 منٹ سے بھی کم عرصہ میں ریسپانس کرتے ہوئے فائر اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا، آپریشن کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مزید فائٹر فائٹر ٹیم اور فائیر ٹینڈر کوطلب کیا گیا، 20 سے زائد ایمرجنسی وہیکل اور 100 سے زائد ریسکیور نے بھرپور جہدوجہد سے آگ پہ قابو پایا، اس فائر ایمرجنسی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ بہترین آپریشن سے ریسکیو نے حفیظ سنٹر کو محفوظ بنایا، آپریشن کی کمانڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے کی
