سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ سینیٹر پینی وونگ سے ملاقات ہوئی، جس میں فریقین کی جانب سے دو طرفہ تجارت میں اضافے، تعلیمی شراکت داریوں کے فروغ، اور اعلیٰ سطحی سیاسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم اجلاس کے موقع پر آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ سینیٹر پینی وونگ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا گیا, دونوں راہنماؤں نے تجارت، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ کو دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پل قرار دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے دو طرفہ تجارت اس وقت 1.186 ارب ڈالر ہے۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت میں اضافے، تعلیمی شراکت داریوں کے فروغ، اور اعلیٰ سطحی سیاسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ ایک مثبت اور مستقبل بَین ملاقات تھی۔