ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار، اہم ایونٹ سے دستبردار

ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار، اہم ایونٹ سے دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل کے حامل اولمپیئن ارشد ندیم پنڈلی میں معمولی کھچاؤ کے باعث سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

ارشد ندیم کو پنڈلی میں معمولی کھچاؤ کی وجہ سے ڈاکٹر نے بھرپور ٹریننگ سے منع کر دیا، جس کے بعد اب ارشد ندیم سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ارشد ندیم  کو اب ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ ارشد ندیم اب 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کی تیاری کریں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ارشد ندیم کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔