ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو

اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کوالالمپور میں 32ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات ہوئی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں باہمی اتفاق کا اظہار کیا۔ 

اسحاق ڈار نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔

 قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم اجلاس میں شرکت کیلئے کوالالمپور پہنچے اور ملائیشین وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے نائب وزیراعظم کا کوالالمپور ایئرپورٹ پر استقبال کیا، پاکستانی سفیر سید احسن رضا بھی نائب وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 32ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔