وقاص احمد : لا ہور کےملت پارک پولیس نےخونی کھیل پتنگ بازی کاسامان فروخت کرنیوالاملزم گرفتارکرلیا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم وسیم کو خفیہ اطلاع پر نیشنل بینک کالونی سے گرفتار کیا گیا، ملزم وسیم سے قاتل ڈور کی 12 چرخیاں اور درجنوں پتنگیں برآمد کر لی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم وسیم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔