ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ، عامر ٹاؤن میں پانی جمع ہو نے سے رہائشی گھروں میں محصو ر

ہربنس پورہ، عامر ٹاؤن میں پانی جمع ہو نے سے رہائشی گھروں میں محصو ر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:موسلا دھار بارش کے باعث ہربنس پورہ عامر ٹاون میں پانی جمع ہو گیا۔
کینال بینک اور ہربنس پورہ موڑ بھی بارشی پانی سے بھر گیا،بارشی پانی جمع ہونے کے باعث رہائشی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
واسا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کو یقینی نہ بنایا جا سکا،دو ،دو فٹ بارشی پانی جمع ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند،رہائشیوں نے اعلی حکام سے جلد نکاسی آب کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ،اہل علاقہ کے مطابق بارشی پانی جمع ہونے سے رہائشی مساجد تک نہیں جا سکتے،وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں، واسا، ضلعی انتظامیہ نکاسی آب کو یقینی بنائے۔