ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستھرا پنجاب کے بعد سدھرا پنجاب کا آغاز کر دیا گیا ہے:صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری

ستھرا پنجاب کے بعد سدھرا پنجاب کا آغاز کر دیا گیا ہے:صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  "ستھرا پنجاب" کے بعد اب "سدھرا پنجاب" مہم کا آغاز  کر دیا ہے,اسلحہ کی نمائش اور بدمعاشی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے مثالی انتظامات کیے، انہوں نےعلمائے کرام، اہلِ تشیع کمیٹی اور پولیس افسران کی بہترین کارکردگی کو سراہا، 

وزیر اطلاعات نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، اور اب تک 1509 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قتل اور دہشتگردی جیسے سنگین مسائل کا حل بھی سی سی ڈی کے ذریعے نکالا جائے گا۔