پاکستانی باہمت خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےبراڈ پیک مشن کی تیاری پکڑلی

پاکستانی باہمت خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےبراڈ پیک مشن کی تیاری پکڑلی
کیپشن: Naila Kayani, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 روزینہ علی : پاکستانی باہمت خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کل صبح براڈ پیک مشن پر روانہ ہونگی۔ 

 سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے کہا کہ براڈ پیک دنیا کی بارہویں بلند چوٹی ہے، براڈ پیک 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی ہے۔  نائلہ کیانی دنیا کی چودہ بلند چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد نائلہ پہلی پاکستانی خاتون ہونگی جنہیں 8 ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر گجر خان سے تعلق رکھنے والی نائلہ کیانی نے انجینیئرنگ کی تعلم حاصل کر رکھی ہے اور وہ منظر عام پر تب آئیں جب 2018ء میں کے ٹو بیس کیمپ میں ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔