کماہاں میں گھرکی چھت گرگئی،ستر سالہ خاتون جاں بحق، پانچ زخمی

Kamahan roof collapsed, One elderly woman died, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: کماہاں میں گھرکی چھت گرگئی،ستر سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی جب کہ پانچ زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کماہاں کے علاقے آشیانہ روڑ پر شہری اشرف کے گھر کی چھت گر گئی،چھت کے ملبے تلے چھ افراد دب گئے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا۔

اس حادثہ میں ستر سالہ حمیدہ بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ستر سالہ حسینی بی بی۔ سترہ سالہ فیض اشرف، بیس سالہ کنول فیض، سولہ سالہ نورین اشرف، بارہ سالہ علی اشرف شامل ہیں،ریسکیو 1122ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔