شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری
کیپشن: Shahrukh Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

جوان کے ٹریلر میں شاہ رُخ خان کو مختلف اوتار میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کیلئے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔ایک سین میں کنگ خان کے چہرے کو مکمل طور پر پٹیوں سے ڈھکا ہوا دکھایا گیا ہے۔ دوسرے سین میں شاہ رُخ نے آدھے چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے جبکہ ٹرین کے سفر کے دوران ایک سین میں اداکار کو سر منڈوایا ہوا دکھا گیا ہے۔

 شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر جوان کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کون ہوں کون نہیں، جاننے کیلئے تیار ہیں؟

فلم جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’جوان‘ میں بالی ووڈ کے سپراسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر