سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، اسرائیلی صدر کی مذمت

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، اسرائیلی صدر کی مذمت
کیپشن: Isaac Herzog
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے مذمت کی ہے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس ’ذلت آمیز فعل‘ کی مکمل مذمت کرتا ہوں، کسی بھی سانحے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سوئیڈن میں اس ذلت آمیز حرکت کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے، مذہبی کتابوں کو نذرِ آتش کرنا اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانا سنگین ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری توجہ اور مشترکہ کوششیں کرے۔

اپنے مذمتی بیان میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے یہ بھی کہا ہے کہ مذہبی رواداری، نفرت اور پُر تشدد کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر