ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے استعفیٰ کیوں دیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

Khawaja Saad Rafique
کیپشن: Khawaja Saad Rafique
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے رہنما ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق اپنی وزارتوں سے کیوں مستعفی ہوئے اس کی وجہ سامنے آگئی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے ضمنی انتخابات کو  ہر صورت جیتنے کیلئے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی بنالی ہے  اور اسی حکمت عملی کے تحت سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق نے استعفے دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ضمنی انتخابات کی الیکشن مہم میں حصہ لیں گے ۔  ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق لاہور میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے باعث دونوں رہنماؤں نے وزارتوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنی اپنی وزارتوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، ایازصادق اور سلمان رفیق نے الیکشن ضابطے کی پاسداری میں استعفےدیے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق ایاز صادق اور سلمان رفیق کےحلقے میں انتخاب ہو رہا ہے، ایاز صادق اور سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے دیے ہیں۔