مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کی ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرئنٹ کی ہلاکت خیزی ابھی کمی نہیں ہوئی کہ اسے زیکا وائرس نے گھیر لیا ہے۔ کیرالہ میں زیکا وائرس کے 14 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زیکا وائرس کے سامنے آنے کے بعد بھارت میں محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کیرالہ کے 19 افراد کے نمونے نیشنل انسیٹیوٹ آف وائرالوجی میں بھیجے گئے۔ وزیرصحت وینا راج کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 24 سالہ خاتون زیکا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں، جس کے بعد مزید 19 لوگوں کے نمونے پونے میں واقع نیشنل انسیٹیوٹ آف وائرالوجی لیب میں بھیجے گئے جن میں طبی عملہ کے نمونے بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق زیکا وائرس کی دنیا بھر میں 70 ممالک میں موجودگی کا 2016 میں علم ہوا تھا، جس میں ایشیا میں بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ تھا۔ 2013 میں زیکا وائرس میں برازیل میں پہنچ گیا تھا۔ یاد رہے کہ زیکا وائرس مچھروں سے پھیلتا ہے اور اس کی علامات تقریبا ڈینگی وائرس کی طرح ہی ہوتی ہیں۔ زیکا وائرس سے متاثرہ شخص کو تیز بخاز، جسم میں درد اور جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 454 تک پہنچ چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 295 جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہوچکی ہے۔ کورونا کے باعث ملک بھر میں اب تک مجموعی طور ہر 22 ہزار 555 افردا جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران سندھ بھر میں 17، پنجاب میں 10 اور خیبر پختونخوا میں 5 کورونا کے مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔