ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ چوک میں ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد

Traffic warden
کیپشن: Traffic warden
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب خان) شاہدرہ چوک میں ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ، اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

شاہدرہ چوک میں چالان کرنے پر وارڈن اور رکشہ ڈرائیور اظہر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، وارڈن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رکشہ ڈرائیور اظہر کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا، جس کے بعد رکشہ ڈرائیور کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا، سر میں لوہے کے راڈ لگنے سے اظہر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ٹریفک وارڈن تشدد کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، ڈرائیور اظہر کے والد امین نے  اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی۔

گزشتہ ماہ بھی ٹریفک وارڈن کی غنڈہ گردی کا ایک واقعہ سامنےآیا تھا، ریگل چوک میں انچارج اکبر معمولی تلخ کلامی پرآپے سےباہرہوگیا تھا اوررکشہ ڈرائیورکوتھپڑ جڑ دیئے تھے۔وارڈن کی بد تمیزی سےتنگ نوجوان وقاص کی رکشہ کو آگ لگانے کی دھمکی دی جس پر ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو رکشے سمیت تھانے بند کرا دیا تھا۔

سی ٹی او لاہور  نے رکشہ ڈرائیور کو مبینہ تھپڑ مارنے پر سخت نوٹس نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ذمہ دار کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی اور کسی ٹریفک وارڈن  کو شہر ی پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer