ائیربلیو کے سکواڈ میں مزید 2 نئے طیاروں کا اضافہ

ائیربلیو کے سکواڈ میں مزید 2 نئے طیاروں کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ائیربلیو کے سکواڈ میں مزید 2 نئے طیاروں کا اضافہ، ائیربلیو انتظامیہ نے آئرلینڈ سے دو ائیربس اے 320 طیارے لیز پر حاصل کر لیے۔

ائیربلیو انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشن مس سعدیہ نے معاہدے پردستخط کیے، دونوں طیارے آج رات پاکستان پہنچ جائیں گے، ذرائع کے مطابق دونوں طیارے لاہور اور کراچی کے درمیان فلائیٹ آپریشن کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔  ائیربس طیارے میں تقریبا 180 مسافروں کی گنجائش ہو گی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سفر کیلئے اے 320ائیربلیو مسافروں کی اولین ترجیح بنتا جا رہا ہے، مسافروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی خاطر نئے طیارے شامل کیے گئے ہیں۔

بہت جلد مزید طیارے بھی ائیربلیو سکواڈ میں شامل کیے جائیں گے۔     

Shazia Bashir

Content Writer