پنجاب حکومت کا میٹرک کے طلبا کیلئے بڑا اعلان

پنجاب حکومت کا میٹرک کے طلبا کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کا میٹرک کےامتحانات سے فارغ ہونے والے طلبا کے لیے بڑا اعلان، طلبہ وطالبات یونیورسٹی آف کیمبرج کی طرز پر25 سے31  جولائی تک اولیول امتحان دے سکیں گے۔

پنجاب حکومت طلبہ و طالبات کی تعلیمی استعداد کو پر کھنے کے لیے او لیول طرز کا امتحان لے گی، جس میں میٹرک سال 2019 میں امتحان دینے والے طلبا شرکت کرسکیں گے، یہ امتحان اُردو، انگلشں، ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی پر مشتمل 100 نمبر کا تھیوری کا ہوگا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے حکام کے مطابق پرچے دسویں جماعت کے سلیبس کے مطابق لیے جائیں گے، ڈیٹ شیٹ ان 2 ہزار طلبا  کو ارسال ہوگی جو پہلے رجسٹریشن کرائیں گے، امتحانات کے لیے طلبا 17 جولائی تک اپنا فارم لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کر کے جمع کرا سکتےہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امتحان میں شرکت کرنےوالےطلبہ و طالبات کو اسناد دی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer