سمن آباد پولیس کی کارروائی، چور گینگ شکنجے میں لے لیا

سمن آباد پولیس کی کارروائی، چور گینگ شکنجے میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم خالد: سمن آباد پولیس کی کارروائی، چور گینگ گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضے سے تین موٹرسائیکلیں، ہزاروں روپے نقدی، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کوشکنجے میں لے لیا، ملزمان میں غلام مصطفی، سمیر اور دانیال شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکلز، 45 ہزار نقدی، موبائل فونز اور 2 پستول برآمد ہوئے۔

 ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا، سمن آباد پولیس نے تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer