ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ والی 40 موٹرسائیکلیں پکڑی گئیں

لاہور: چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ والی 40 موٹرسائیکلیں پکڑی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ڈولفن سکواڈکی چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائیاں، 48گھنٹےمیں 40چوری شدہ وجعلی نمبرپلیٹ موٹرسائیکلیں برآمدکیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق برآمد ہونی والی موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا چوری کا نکلا،34موٹرسائیکلیں قانونی کارروائی کےبعدسپرداری پرمالکان کےحوالے کی گئیں۔

جعلی نمبر پلیٹ کی حامل 5موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، ڈولفن سکواڈ نے چوری ہونیوالی 1 موٹر سائیکل کو بھی متعلقہ تھانہ کے حوالے کیا۔

ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا ڈیٹا مرتب کرکے ڈولفن سیکٹر انچارجز کے حوالے کیا گیا ،پولیس ہیلپ کیلئے 15 پر کال واحد آسان ذریعہ ہے، 15پر کال کرنے سے آپ کو مزید قانونی کارروائی میں مدد ملتی ہے۔