ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے بچوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

چھوٹے بچوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھوٹے بچوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کلاس ای سی ای، نرسری اور پریپ کے بچوں کو 19 جنوری تک چھٹیاں دے دی گئی، اساتذہ اور بچے ماسک پہن کر سکول آئیں گے، طالبعلم سردی سےبچنے کیلئے کسی بھی قسم کا گرم یونیفارم پہن سکیں گے۔ مارننگ اسمبلی اور آوٹ ڈور ایکٹویٹی پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔ بیمار طلباء کو فوری طور پر گھر بھیجوایا جائے گا۔ 

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 31 جنوری تک تمام امتحانات پر پابندی ہوگی۔ 

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و پرائیوٹ دونوں سکولوں پر ہوگا۔