پنجاب اسمبلی کو تالے لگ گئے، ن لیگی رہنماؤں کو داخلے سے روک دیا

پنجاب اسمبلی کو تالے لگ گئے، ن لیگی رہنماؤں کو داخلے سے روک دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت نے وفاقی وزراء کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔لیگی اراکین کی سکیورٹی سٹاف کے ساتھ تلخ کلامی  بھی ہوئی۔ عطا تارڑ نے گاڑی اسمبلی کے  گیٹ پر کھڑی کر دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر سکیورٹی سٹاف اور ن لیگ کے ارکان میں دھکم پیل ہوئی۔  اسمبلی سیکورٹی سٹاف نے گیٹ داخلے کے لیے بند کر دیا۔ سرکاری ملازمین اور میڈیا کو بھی اسمبلی داخلے سے روک دیا گیا۔ خلیل طاہر سندھو نے گیٹ بند کرنے والا بٹن اپنے قبضے میں کرلیا۔ اسمبلی سیکورٹی سٹاف نے گیٹ کو دھکا دے کر بند کرنے کی کوشش کی۔

خلیل طاہر سندھو نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی سٹاف نے عطا اللہ تارڑ کو اندرداخل ہونے سےروکا۔ گزشتہ رات سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے سکیورٹی سٹاف کو احکامات جاری کیے کہ عطا اللہ تارڑ ، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کو اسمبلی میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔اگر کسی رہنما کے ساتھ کوئی واقع ہوا تو پرویز الٰہی سمیت ان کے صاحبزادے ذمہ دار ہونگے۔کیونکہ جب پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں کہہ سکتے ہیں کہ ڈپٹی سپیکر قتل ہو جائیں تو وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ق لیگ اور اتحادیوں کو صرف اس بات کا ڈر ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے، کیونکہ انکے پاس مطلوبہ اراکین موجود نہیں ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا راناثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے امیدوں سے بڑھ کر پاکستان کی مدد کی۔ عالمی دنیا کی مدد پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے، عالمی مدد پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ہمیں 8 ارب ڈالر کی امید تھی لیکن اب تک 11 ارب ڈالر جمع ہوگئے۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمرانی ٹولے نے پاکستانی معیشت کا 4 سال میں بیڑہ غرق کر دیا، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پوری دنیا وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر جنیوا میں اکٹھی ہوئی، پنجاب پر چودھری پرویزالہیٰ مسلط ہیں، پنجاب حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، انہیں ڈر ہے کہ ان کی چوریاں پکڑی جائیں گی، انہوں نے 2 تین ماہ میں جیسے پنجاب کو لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی۔

 وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ ہر حال میں لینا ہوگا، انہوں نے کوئی غیر قانونی کام کیا تو خود مشکل میں جائیں گے، غیر قانونی کام سے یہ جلد انجام کو پہنچیں گے، عمران خان نااہل ہوسکتے ہیں، نااہل ہوگئے تو پارٹی چیئرمین شپ سے بھی جائیں گے۔  راناثنا اللہ نے کہا کہ مجھ پر مقدمہ بنانے کے لیےسابق وزیراعظم نے اے این ایف کو ہدایات دیں، عمران خان پروپیگنڈا کرنے کا ماہر ہے، عمران خان کے کہنے پر سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں کیں، عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنا تو ماضی کی طرح سیاسی انتقامی کارروائیاں کرے گا، الیکشن ہار کر بھی عمران خان شکست تسلیم نہیں کرگا، عوام ووٹ کی طاقت سے اس فتنے سے نجات دلائیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر