ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیتابھ بچن نے مداحوں سے معافی مانگ لی

Amitabh Bachchan
کیپشن: Amitabh Bachchan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔ 

امیتابھ بچن کا شمار ان بالی ووڈ لیجنڈز میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر بڑے فعال ہیں،  وہ چاہے کتنے ہی مصروف ہوں، وہ سوشل میڈیا پر وقت گزارنے کے لیے کچھ وقت نکالتے ہی ہیں، ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے 4 کروڑ 82 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

امیتابھ بچن ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے آغاز میں نمبر بھی تحریر کرتے ہیں، اسی حوالے سے ان سے ایک بڑی غلطی ہوگئی جس پر انہوں نے فالوورز سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے۔

میگا اسٹار نے اپنی ٹویٹ میں معافی مانگتے ہوئے لکھا، ’ان سے بھیانک غلطی ہوئی ہے۔ ٹوئٹ نمبر 4514 سے میرے نمبر غلط ہو گئے۔ T 5424 سے T 5430 تک تمام نمبر غلط ہیں۔ اپنی غلطی پر میں معافی چاہتا ہوں، بگ بی سے ایسی غلطیاں پہلے بھی ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی غلطیوں کو ماننے میں کسی پس و پیش سے کام نہیں لیا۔

اس ٹوئٹ کے بعد بہت سے لوگ ان کی عاجزی کے قائل ہوئے تو وہیں کچھ نے ان کی ٹویٹ کا مذاق اڑانا بھی شروع کر دیا۔

جونز نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ سب سے بڑی غلطی تب بھی ہوئی تھی جب آپ نے ’ کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان کو شادی کے بعد قبول نہیں کیا تھا۔

ہمایوں احمد خان نے لکھا کہ ’اوہ اتنی بڑی غلطی۔ سر ایسے نہیں چلے گا۔ ٹی نمبر کا مسئلہ ہاتھ سے نکل گیا ہے، اس لیے دوسرا اکاؤنٹ بنایئے‘’