سیالکوٹ؛ معمر خاتون پر وحشیانہ تشدد کے کیس میں اہم پیش رفت

Sialkot torture Follow up
کیپشن: torture old woman
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر گزشتہ روز معمر خاتون کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، معمر خاتون پر لاتوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،پولیس نے کوٹلی سید امیر میں چند روز قبل پیش آئے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

چند روز قبل تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں زمین کے تنازہ پر معمر خاتون پر تشدد کے معاملہ میں پیشرفت ہوئی ہے۔ سیالکوٹ پولیس نے معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد میں ملوث چار مزید ملزمان گرفتار کر لیے ہے۔گرفتار ملزمان کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔خاتون پر ڈنڈے برسانے والا اور پتھراؤ کرنے والا ملزم بھی گرفتار  ہوچکا ہے۔

ایف آئی آر میں نامز ملزمان ، قاسم ظفر ، اسد اظہر، رضا ظفر اور محمد ذیشان کو پولیس کی محتلف ٹیموں نے محتلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا, ملزمان کو جھائی ، پسرور ، ڈسکہ اور گوجرہ کے علاقوں میں چھاپے مارکر گرفتار کیا گیا ہے, ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں اے ایس پی صدر خرم مہیسر کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیوفینسنگ ، موبائل ڈیٹا، سیل آئی ڈی ، جیسی جدید ٹیکنالوجی سے بھی کام لیا جا رہا ہے, ڈی پی او عمر سعیدملک نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری تک سرچ آپریشن جاری رکھنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ شرمناک واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو پابند سلا سل کیا جائے گا اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer