شعیب ملک حادثے کا شکار

شعیب ملک حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 ) قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی، گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم شعیب ملک محفوظ رہے۔ کار کو حادثہ شعیب ملک اور وہاب ریاض کی کار ریس کے دوران پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک حادثے کے نتیجے میں بڑے نقصان سے بال بال بچ گئے، ان کی گاڑی کوتیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور وہاب ریاض دونوں کار پر ریس لگا رہے تھے کہ شعیب ملک کی گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھو دیا۔ شعیب ملک جب وہاب ریاض کی گاڑی کو کراس کرنے لگے تو ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں شعیب ملک کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑی کے انجن کا حصہ مکمل طور تقریباً تباہ ہوچکا ہے، تاہم خطرناک حادثے میں قومی کرکٹر شعیب ملک محفوظ رہے ہیں۔ جس پر شعیب ملک نے اللہ کا شکرادا کیا ۔

حادثے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل سکس کی ڈرافٹنگ جیسے ہی مکمل ہوئی تو تمام کھلاڑی اور فرنچائز آنرز واپس روانہ ہورہے تھے، شعیب ملک سپورٹس کار پر آئے تھے ان کی گاڑی کا کافی چرچہ ہورہا تھا،جیسے ہی شعیب ملک اور وہاب ریاض نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر سے نکلے تو گاڑی کے سلنسر کی کافی آواز تھی، گاڑیاں ابھی 100میٹر رفتار سے چلی تھیں کہ تیزی رفتاری کے باعث تین گاڑیوں سے ٹکراتی ہوئی ٹرک میں جالگی۔

وہاب ریاض نے نئی گاڑی لی ہوئی تھی جبکہ شعیب ملک کی 2003ء ماڈل کی گاڑی ہے۔ تاہم شعیب ملک اور وہاب ریاض محفوظ ہیں، وہاب ریاض ہی ان کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر واپس لائے اور اس دوران شعیب ملک کافی پریشان اور گھبرائے ہوئے تھے۔