ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات  میں سکیورٹی کے لیے فوج تعینار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا، تاہم فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائے گا، پولنگ اسٹیشن کے اندر کی سکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہوگی،  الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو رینجرز فراہم کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 عمر کوٹ میں پولنگ 18 جنوری کو ہوگی, حلقہ این اے 221 تھرپارکر میں 21 فروری کو الیکشن ہوگا,پی ایس 34 ملیر، پی ایس 43 سانگھڑ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ بی ایس 20 میں پولنگ 16 فروری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ایک ایک قومی اسمبلی اور ایک ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونا ہے، بلوچستان اسمبلی کی ایک اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ضمنی انتخابات کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ، (ن) لیگ نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی نشستوں پر امیدوار نہ کھڑے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، ا یم کیو ایم نے جی ڈی اے کے امیدوار ارباب غلام رحیم کی حمایت کردی۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات (by-election) سے مراد وہ انتخابات جو عام انتخابات سے پہلے ہو جائے، مثلا اگر کوئی رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دیتا ہے یا اس کی رکنیت کوئی ختم کرتا ہے تو اس کے بعد اس نشست پر پھر سے انتخابات ہوتے ہیں اور امیدواران منتخب ہوتےہیں.

Sughra Afzal

Content Writer