حکومت عوام کیلئے مصیبت، مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں: سراج الحق

حکومت عوام کیلئے مصیبت، مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں: سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو اسلامی، عوام کو خوشحال بنانے اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنی تحریک کا آغاز کردیا ہے، عوام کی بہت سی امیدوں کے باوجودموجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتو ں کی طرح عوام کیلئے مصیبت بن گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام وسائل سے مالا مال کیا ہے، لیکن قومی ترجیحات کا تعین، بلاتفریق احتساب نہ ہونا اورلوٹ مار، بے حسی بدعنوانی کا تسلسل سے جاری ہونے کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں عوامی کی بنیادی مسائل سے حکمرانوں نے منہ موڑ لیا ہے بلوچستان کو خراب حالت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے چمن پھاٹک جامع مسجد میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے مختلف زونز کے نو منتخب امراء کے حلف برادری تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر سنیٹرسراج الحق نے امیر صوبہ مولاناعبدالحق ہاشمی،نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمان ،امیر ضلع حافظ نورعلی کی موجودگی میں زونز کے نئے منتخب ذمہ داران سے حلف لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دشمن کی سازشیں بھی عروج پر ہے ،جماعت اسلامی سابقہ وموجودہ حکمرانوں سمیت سب کا بلاتفریق احتساب چاہتی ہے، لٹیروں کو قرارواقعی سزااور قومی دولت برآمدگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔عوام کو جماعت اسلامی کا پیغام،کارکردگی پہنچانے کی ضرورت ہے سب کو آزمانے کے بعداب قو م کو جماعت اسلامی کے ذمہ داران، نوجوان اور علمائے کرام سے امیدیں وابستہ ہیں انشاء اللہ ہم پاکستان حقیقی طور پراسلامی بناکر ہرطبقہ ہر قوم ہر علاقے کے عوام کوان کا حق دیں گے۔

سنیٹیر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی اللہ کی مدد اور عوامی قوت سے اس بدترین حالات کو ٹھیک کر سکتی ہے، عوام نے سب کو آزمالیا سب نے بدعنوانی، مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ کیا، اب جماعت اسلامی رہ گئی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی حالات کو ٹھیک اور نظام کو تبدیل کر سکتی ہے، موجودہ حکومت میں عوام کے مسائل مشکلات پریشانی بے روزگاری اور مہنگائی میں بدترین اضافہ کرکے غریب کم آمدنی والے افراد کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال مکمل ہوگے لیکن کوئی ایک وعدہ ،منشور کے کسی ایک نقطے پر بھی موجودہ حکمرانوں نے عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کااعتماد ان لٹیروں سے اُٹھ گیا ہے بلوچستان کے عوام شدید مشکلات وپریشانیوں کا شکار ہیں اسلام کی حکمرانی ہی ہمارے مسائل کا علاج ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ قرار داد مقاصد ،آئین پاکستان کی رہنمائی کو اس کی روح کے مطابق نافذ کیا جائے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں پاکستان کو اسلامی پاکستان بنانا ہماری منزل ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ اسلام کا معاشی نظام نافذ کیا جائے ،سود کاخاتمہ کرتے ہوئے قرضوں کی بیساکھیوں اور کشکول توڑاجائے یہی ملک و ملت کے مفاد میں ہے،اسی سے غربت کا خاتمہ ہوگا، عام آدمی کے لیے روزگار، تعلیم، علاج ، رہائش کی فراہمی ممکن ہوگی، مہنگائی کے خاتمے کیلئے آٹا، 25 فیصد ،چینی 49 فیصد، گھی 30 فیصد، پٹرول 30 فیصد، گیس 40 فیصد اور بجلی 35 فیصد کم قیمتوں پر مہیا کی جائیں، سستا، آسان نظام عدل ہر شہری کو انصاف مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer