ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈز کا استعمال، انکوائری کمیٹی نے سیف سٹی کوکلین چٹ دیدی

فنڈز کا استعمال، انکوائری کمیٹی نے سیف سٹی کوکلین چٹ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)پولیس کا سیف سٹی اتھارٹی میں منظوری کے بغیر سرکاری فنڈز کا استعمال کرنے پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس  کاسیف سٹی اتھارٹی میں منظوری کےبغیرسرکاری فنڈز کواستعمال کرنے پرانکوائری کمیٹی بنائی گئی، 50 کروڑ کا فنڈز  بنامنظوری استعمال کیا گیا، انکوائری کمیٹی نےسیف سٹی کو بغیرمنظوری فنڈزکےاستعمال پرکلین چٹ دیدی، رپورٹ میں کہاگیا کہ منصوبےمیں بنامنظوری کےسرکاری فنڈزکا استعمال شفاف ہے، وفاق سےمنظوری کےبغیرایمرجنسی میں فنڈزکااستعمال کیا۔

انکوائری کمیٹی کی تیار کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکیورٹی وجوہات پرہنگامی بنیادوں پراتھارٹی کوفنڈزکااستعمال کرناپڑا، منظوری کیلئےوفاق سےرجوع کیا،اجلاس نہ ہونے سےاجازت نامہ التواکاشکاررہا، بعدازاں کمیٹی نےقانون کےمطابق منصوبےپرمنظوری دینےکی سفارشات کردیں

M .SAJID .KHAN

Content Writer