ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا: حمزہ شہباز

میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا: حمزہ شہباز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حمزہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد اور میں نے جیل میں مشکل وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا۔
نائب صدر ن لیگ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پپارٹی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ن لیگ قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے پارٹی کا سب سے زیادہ ساتھ دیا، پارٹی ورکرز نے مشکل ترین حالات میں مشکلات اور صعوبتیں برداشت کی لیکن پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے ایک بل پاس ہونا چاہیے جس کے مطابق پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں کروائے جائے تاکہ اختیارات نیچے تک منتقل ہوں گے اور لوگوں کو بہتر انداز میں ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا ن لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کرے، پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا تو ن لیگ کی مثبت پالیسیوں نے ملک کو بچایا میرے والد وزیر اعظم شہباز شریف اور میں نے جیل میں مشکل ترین دور گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سب سے زیادہ محنت ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں کرنی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer