ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون مداح نے مرنے سے قبل سنجے دت کے نام کروڑوں کی جائیداد کردی

خاتون مداح نے مرنے سے قبل سنجے دت کے نام کروڑوں کی جائیداد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  خاتون مداح سنجے دت کیلئے کروڑوں کی جائیداد چھوڑ  کر دنیا سے رخصت ہوگئی 
ایک خاتون نے  اپنی کروڑوں کی جائیداد ہی اپنے محبوب فنکار کے نام کرنے کی وصیت کردی  

ایک مداح ن  بالی وڈ کے مقبول اداکار سنجے دت کی تھیں جن کے انتقال کے بعد اداکار کو اس حیرت انگیز وصیت کا علم ہوا اداکار اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پولیس کی جانب سے کال موصول ہوئی۔لیکن کیا انہوں نے وہ جائیداد حاصل کی یا نہیں؟

سنجے دت کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے پرستاروں کا ایک وسیع حلقہ موجود ہے اور نوجوانی میں خواتین بھی اس بالی وڈ اداکار کی دیوانی تھیں۔اتنا کہ ایک بار ان کی ایک خاتون مداح نے حیرت انگیز طور پر اپنی جائیداد کا ایک بڑا حصہ اداکار کے نام ہی کردیا تھا جس کی مالیت کروڑوں میں تھی۔2018 میں سنجے دت کو پولیس کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی، جنہوں نے انہیں ان کی ڈائے ہارڈ فین، نشا پاٹل کے بارے میں مطلع کیا۔مبینہ طور پر سنجے کو یہ کال نشا کی موت کے ایک دن بعد موصول ہوئی، جب پولیس نے اداکار کو بتایا کہ ان کی خاتون پرستار نے اسے اپنی 72 کروڑ روپے کی جائیداد ان کے لیے چھوڑی ہے۔سننے میں ناقابل یقین یہ بات اصل میں حقیقت تھی، نشا نے بینکوں کو کئی خط لکھے تھے اور حکام سے کہا تھا کہ وہ اپنی تمام جائیداد اس کے پسندیدہ بالی وڈ اداکار کو دے دیں۔

اس واقعے نے سنجے کو انتہائی حیرت میں مبتلا کردیا تھا، اداکار کے وکیل نے بھی اس کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کریں گے اور 72 کروڑ روپے کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کریں گے، کیونکہ وہ نشا کو نہیں جانتے تھے۔

سنجے نے بھی مبینہ طور پر اسی پر ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کے لیے نشا کو نہیں جانتے تھے اور اس لیے وہ کسی چیز کا دعوی نہیں کریں گے۔اداکار نے اس واقعے سے انتہائی جذباتی دھچکا لگنے کا بھی انکشاف کیا یہاں تک کہ اس کے بارے میں بات کرتے  ہوئے کہا کہ 'میں کسی بھی چیز کا دعوی نہیں کروں گا کیوں کہ میں نشا کو نہیں جانتا تھا اور میں اس کے بارے میں بات کرنے کے لیے پورے واقعے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔'

جائیدادوں کی بات کی جائے تو سنجے دت کا ممبئی میں ایک 40 کروڑ روپے مالیت کا گھر ہے جبکہ دبئی میں بھی ایک لگژری ولا کے مالک ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس کئی مہنگی کاریں اور بائیکس ہیں۔