ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: 24 گھنٹوں میں 226 ٹریفک حادثات رپورٹ

لاہور: 24 گھنٹوں میں 226 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، 24 گھنٹوں میں 226 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں 226 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 238 افراد زخمی ہوئے، 85 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 153 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔