معروف اداکارہ کا اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس، ویڈیو وائرل  

Actress dance,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان اور اداکار و ماڈل ارسلان خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

 گزشتہ رات حرا خان اور ارسلان خان کی  مہندی  کی تقریب  کا انعقاد کیا گیا  جس میں مہمانوں سمیت اداکار  جوڑی نے  بھی خوب ڈانس کیا  جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل  ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

 مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر   دونوں اداکاروں کی جانب سے انسٹا گرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی گئی ہیں۔

 ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان نے اورنج رنگ کا جوڑی پہنا ہوا ہے اور ارسلان نے بھی اپنی دلہن کی میچنگ کا لباس زیب تن کیا۔دوسری ویڈیو میں حرا خان اداکارہ درفشاں کے ساتھ رقص کرتی نظر آرہی ہے۔

  حال ہی میں ارسلان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ حرا خان کو  منفرد انداز میں ارسلان کو پروپوز کرتے دیکھا گیا تھا۔