ویب ڈیسک : انگلینڈ نے دنیا میں سب سے پہلے کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنےکا اعلان کردیا۔ مکمل ویکسینٹڈ مسافروں کو کورونا ٹیسٹ نہیں کرانا ہوگا۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ گرانٹ شپس کا کہنا ہے کہ کل صبح چاربجے سے برطانیہ آنے والے مکمل ویکسینیٹڈ مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی انہیں صرف ایک ''پیسنجر لوکیٹر فارم'' بھرنا ہوگا۔جبکہ جن مسافروں کو ویکسین کی دو خوراکیں نہیں لگی ہوئی انہیں برطانیہ آنے سے قبل کورونا کا ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ برطانیہ پہنچنے کے ایک روز بعد بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ چندہفتوں میں ہی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔
دوسری جانب نیویارک میں کل سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم اسکول اور میڈیکل کیئر اداروں میں ماسک پہنناہوگا۔
اس کےعلاوہ کئی دیگرریاستوں نے بھی اسی ماہ یا مارچ میں پابندیاں اٹھانےکااعلان کردیا ہے جب کہ وائٹ ہاؤس نے وبا کے خاتمے کی حکمت عملی پر عمل کاآغاز کردیا۔
As we become one of the most open countries in the world, again from 4am tomorrow, arrivals who do not qualify as fully vaccinated will only need to take a pre-departure test and a PCR test on or before day 2 after they arrive in the UK. ???? (2/3)
— Rt Hon Grant Shapps MP (@grantshapps) February 10, 2022