رواں سال پہلے ماہ کتنے بدمعاشوں، ریکارڈ یافتہ مجرموں کو گرفتار کیاگیا؟

 رواں سال پہلے ماہ کتنے بدمعاشوں، ریکارڈ یافتہ مجرموں کو گرفتار کیاگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس بدمعاشوں، ریکارڈ یافتہ مجرمان اور عدالتی مفروروں کیخلاف اِن ایکشن، جنوری میں ہزاروں اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا
 رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران جرائم کی مختلف کیٹیگریز میں جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لیا گیا ہے، لاہور میں 129بدمعاشوں،410 اشتہاری ملزمان،610 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور12سو68 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے پیشہ ور مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں، بدنام زمانہ اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔