سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

Allowance for employees
کیپشن: Allowance
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا، وفاق نے صوبوں کو بھی تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گریڈ 1 سے 19سکیل تک کے وفاقی ملازمین کو 15فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ یہ الاؤنس بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔ وفاق نے صوبوں کو بھی اسی تناسب سے ملازمین کو الاؤنس دینے کی سفارش کردی ہے۔

فنانس ڈویژن نے مناسب وقت پر ملازمین کی ترقی کیلئے سمری تیار کرلی ہے، بنیادی تنخواہ میں الاؤنس شامل کرنے کیلئے پے کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے، ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔