ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"کرکٹ بورڈ کا کام پالیسی اور حکمت عملی بنانا ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) چیئرمین پی سبی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کا کام پالیسی اور حکمت عملی بنانا ہے، پی سی بی کےایم ڈی وسیم خان کےانتخاب میں شفاف طریقہ کاراپنایا گیا۔

لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سبی احسان مانی کا کہنا ہے کہ وسیم خان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا، وسیم خان بولے عالمی سطح پر کامیابی میں ہماراتسلسل نہیں ہے، نچلی سطح پرخرابیوں کی وجہ سسٹم میں خرابی ہے، ہم توجہ کر کے تبدیلی لائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اپنی سزا مکمل ہونے کے بعد بحالی کے عمل سے گزریں گے، شرجیل خان بحالی کےبعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، سلیکشن کمیٹی شرجیل خان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تا کہ سلمان بٹ اورشرجیل خان کا معاملہ الگ ہے، فواد عالم کی ایوریج سلمان بٹ سے بہتر ہے مگر وہاں بھی عمرکا معاملہ درمیان آیا ہے، سرفراز احمد والے معاملے پر ہم نے آ ئی سی سی کو لیٹر لکھا ہے اور ہم میڈیا کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer