علی رامے:لاہور میں بسنت کے 2 تہوار منانے کا حتمی پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلا تہوار فروری کے پہلے ہفتے (6، 7 اور 8 فروری) کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا جبکہ پہلے فیز کی کامیابی کے بعد مارچ کے آخری ہفتے میں دوسرا بسنت تہوار ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بسنت 2026 5 بڑے مقامات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے لاہور میں منایا جائے گا، پلاننگ اور انتظامات سینئر افسران مریم اورنگزیب کی سربراہی میں اجلاس کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔
بسنت کے حوالے سے دیگر اقدامات کئے گئے ہیں قانونی مسودہ مکمل کر لیا گیا ہے اور حکام نے متعلقہ بریفنگ دے دی ہے،3 روزہ سرگرمیوں کی پلاننگ مکمل ہو چکی ہے،پتنگ اور ڈور کی فروخت صرف نامزد مقامات پر اور حکومتی شرائط کے تحت ہوگی۔
بسنت کے لیے سکیورٹی اور انتظامی پلان پر کام جاری ہے تاکہ عوام کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی بسنت 2026 رواں سال کے مقابلے میں زیادہ منظم اور محفوظ ہو گی۔