ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے بڑھ گئی, اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار 826 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2662 ڈالر فی اونس ہے۔