قاف لیگ، ایم کیو ایم، استحکام پارٹی اور پگاڑا لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کون کرواتا ہے، یہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں، قمر کائرہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لیاقت نقوی: مرکزی رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ  نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی  کسی جماعت سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہی، ق لیگ ، آئی پی پی، ایم کیو ایم سے ایڈجسٹمنٹ کیسے ہوتی ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں، پیپلز پارٹی نے  عوام کے سہارے کے علاوہ  کبھی کوئی سہارہ نہیں لیا، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اگر کیسز میں ملوث ہیں تو کیسز جلد ٹرائل ہونے چاہئیں، جزا و سزا کا فیصلہ عدالتوں سے ہونا چائیے۔ 

  منڈی بہاؤالدین میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے قانون توڑا ہے تو شفاف طریقے سے کارروائی کی جائے، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، سپریم کورٹ کے احکامات واضح ہیں، صرف ایک پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی گئی ہے، ہمیں لیول پلینگ فیلڈ دستیاب نہیں باقی بہت کو بھی دستیاب نہیں ہے، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہونا چاہئے، سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹ کون کراتا ہے، یہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں، سب کو پتہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں پر مقدمات ہیں صرف ان کا عدالتی ٹرائل ہونا چاہیے، باقی سب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی  چاہیے۔ اور بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہونا چاہیے۔

قمر کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو لندن سے روانگی کے وقت ہی  فیور ملنا شروع ہو گئی تھی۔پیپلز پارٹی سمیت کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ انہیں لیول پلیینگ فیلڈ نہیں مل 

قمرزمان قائرہ نے کہا الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، سپریم کورٹ کے احکامات واضح ہیں۔