عوام کو چور چور کے ترانے پر لگا کر بانی پی ٹی آئی سارا مال ہڑپ کرگیا، پرویز خٹک

Parvaiz Khattak, PTI Parliamentarians, City42, Imran Khan corruption,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہاہے کہ بانیِ پی ٹی آئی نے عوام کو چور چور کے ترانے میں لگایا اور خود سارا مال ہڑپ کرگیا۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تبدیلی خان نے ہمیشہ تکبر اور انا کی سیاست کی، غرور اور تکبر کا سر ہمیشہ نیچے رہتا ہے۔

 بانی پی ٹی آئی مجھے وزیر داخلہ بنانے کا وعدہ کرکےبھی مکر گئے تھے۔ 
 نوشہرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےپرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نوشہرہ کا جلسہ میرے نزدیک ایک فلاپ شو تھا۔ دوسرے اضلاع سے گاڑیاں بھر بھر کر کرائے کے لوگ نوشہرہ کلاں گراؤنڈ لائے گئے۔

سربراہ پی ٹی آئی پی  نے مزید کہا کہ نوشہرہ پہلے بھی میرا تھا اور اب بھی عوام میرے ساتھ ہے۔