افغانیوں کو پناہ دے کر بھٹہ چلانے والا بھٹہ مالک 45 افغانیوں سمیت گرفتار

Illegal Afghans arrested, Sialkot Illegal Afghan immigrants, Bricks knell, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں محمد اشفاق: سیالکوٹ  میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو  اینٹوں کا بھٹہ چلانے والا مقامی شخص اپنے میجنر سمیت گرفتار ہو گیا، پولیس نے 45 غیر قانونی مقیم افغانیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ 

سیالکوٹ ک کی تحصیل پسرور کےگاؤں بن باجوہ میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والے 45 غیر قانونی افغانیوں میں مردوں کے ساتھ عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔  

بھٹہ مالک اور مینجر نے بھٹہ خشت پر افغانیوں کو چھپا کر پناہ دے کر کام پر لگایا ہوا تھا ۔ پسرور پولیس نے اطلاع ملنے پر  چھاپہ مار کار تمام افغانیوں کو برامد کر لیا۔

پولیس نے اینٹوں کے بھٹہ سے گرفتار کئے گئے  تمام غیر ملکی افراد کو  عارضی طور پر سیالکوٹ ہاکی سٹیڈیم  کیمپ منتقل کر دیا ہے۔ ہاکی سٹیڈیم میں آج کل غیر قانونی افغانیوں کا کیمپ ہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے بھٹہ کے مالک کو گرفتار کر کے اس سے تففتیش شروع کر دی ہے۔