بلاول بھٹو سے ذوالفقار علی بھٹو کے کارکن کی جذباتی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہو گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لوئر دیر میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی اپنے نانا شہید ذوافقار علی بھٹو کے ساتھ کام کرنے والے بزرگ سیاسی کارکن محمد اشرف کے ساتھ جذباتی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے محنتی کارکن محمد اشرف سے بلاول بھٹو کے لوئر دیر کے علاقہ تیمر گرہ مین ورکرز کنونشن میں شرکت کے لئے چترال سے خصوصی طور پر سفر کر کے تیمر گرہ آئے تھے۔ اپنے لیڈر بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات کے دوران وہ جذباتی ہو گئے اور ان کے ساتھ گفتگو میں پیپلز پارٹی کے روایتی جیالوں سے منسوب داستانوں کی یاد تازہ کر دی۔ محمد اشرف کی گفتگو سن کر بلاول بھٹو بھی جذباتی ہو گئے۔ محمد اشرف نے اپنے نوجوان لیڈر کے ساتھ اپنی طویل سیاسی جدوجہد کے سفر کو اختصار کے ساتھ شئیر کیا  جو دراصل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی میراث اور قربانیوں کی داستان تھا۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے محمد اشرف کی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو پر دل چھو لینے والے تبصرے کئے اور ان کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔