لاہوریوں میں نیاپاکستان صحت کارڈ کب تقسیم ہونگے؟

صحت انصاف کارڈ کا اجراء
کیپشن: صحت انصاف کارڈ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس، نیاپاکستان صحت کارڈ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن،پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ودیگرافسران نے شرکت کی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران نیاپاکستا ن صحت کارڈکیلئے نئے ہسپتالوں کو پینل میں لانے کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ نیاپاکستان صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کیلئے یکم جنوری سے لاہورکے65 پینلڈ ہسپتالوں میں 10ہزارسے زائد بستروں میں اضافہ ہوجائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے لاہور، اس کے بعد راولپنڈی کے تمام خاندانوں میں نیاپاکستان صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer